جاپان میں سائبر حملے کے بعد جاپانی ایئر لائنز کا سسٹم معمول پر آ گیا، جس کے بعد مسافروں کو ٹکٹ فروخت کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاپان میں سائبر حملے کے بعد جاپانی ایئر لائن کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں سائبر حملے کے بعد اندرون اور بیرونِ ملک پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی۔
جاپانی ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق سائبرحملے میں صارفین کا کوئی ڈیٹا لیک نہیں ہوا جبکہ کمپیوٹر وائرس سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔