• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں قائدِ اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب

سابق رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد جمیل اعوان آف کھاریاں نے کہا ہے کہ پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کے فرمان اور ویژن کے مطابق میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جاتا اگر ان کو مکمل موقع دیا جاتا، میں بھی ان کے اس مشن میں شامل تھا۔

پیرس میں معراجہ ہال میں قائدِ اعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ہال پاکستان مسلم لیگ ن، پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

علاوہ ازیں ن لگی عہدیداروں نے ملک جمیل اعوان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

خاص رپورٹ سے مزید