• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے، اسد قیصر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے، دونوں ممالک کو اس صورتحال کو مذاکرات اور سفارتی چینل سے حل کرنا چاہیے۔ 

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی اور خونی رشتہ ہے، ہمارے گہرے روابط ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے، وفاقی حکومت افغانستان کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے، ہمارا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ 40 سے 50 سال سے جنگوں سے ہم تنگ آ چکے ہیں، برادر اسلامی ملک کے ساتھ ایسی صورت حال قابل قبول نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان اور افغانستان اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں، مجھے امید ہے کہ بڑے مسائل بھی جرگوں کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید