• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین:سرد موسم میں گرم پانی کو برف بنانے کے لیے ہوا میں اچھالنے والی خاتون جھلس گئی

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

گرم پانی کو برف میں تبدیل کرنے کی کوشش چینی نوجوان خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چین میں ایک نوجوان خاتون اس وقت دوسرے درجے تک جھلس گئی جب اس نے سرد رات کے دوران اس امید پر پانی کو ہوا میں اچھالا کہ وہ فوری برف بن جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا اور پانی اس کے سر گرگیا، جس کی وجہ سے اس کا سر جھلس گیا۔

آپ نے انسٹاگرام پر ایسی پوسٹ پہلے بھی دیکھی ہوگی جس میں ایک شخص انتہائی سردی کے دن باہر نکلتا ہے اور گرم پانی سے بھرا ہوا کنٹینر ہوا میں پھینکتا ہے۔ 

نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کے ذرات فضا میں ہی جم جاتے ہیں، جس سے ایک باریک دھند پیدا ہوتی ہے۔ 

اپنے گرم کمرے سے  آرام سے یہ دیکھنا یقیناً اچھا لگتا ہے، لیکن اسے دوبارہ کرنا اتنا آسان نہیں جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔ 

جیانگ نو نامی مذکورہ بالا چینی خاتون اپنے دوست کے ساتھ شمالی مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ گئی جہاں اس نے گزشتہ دنوں رات کےوقت ایک الیکٹرک کیتلی میں پانی گرم کرکے تحرباتی طور پر گرم پانی کو ہوا میں اچھالا لیکن پانی برف تو نہیں بنا البتہ خاتون کا سر ضرور جھلس گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید