• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو 

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے زیرِ اہتمام سابق وزیرِ اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید نے کی جس میں جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ، انفارمیشن سیکریٹری یوسف علی اور دیگر مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے پارٹی کے سینئر اراکین نے اپنے خطابات میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ایک نڈر اور بے باک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کی علم بردار تھیں جنہوں نے فوجی آمریت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان قربان کر دی، محترمہ دھمکیوں کے باوجود وطن واپس آئیں اور اپنے عوام کے لیے شہادت کو گلے لگا لیا۔

تقریب کے دوران شرکاء نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے زور دار نعرے بازی کی اور پارٹی کے اتحاد اور جمہوریت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید کی منظوری سے پیپلز یوتھ جاپان کی تنظیم سازی کا اعلان کیا گیا۔ 

نئی تنظیم کا صدر حسن خلیل مرزا، جنرل سیکریٹری حیدر علی شاہ،  انفارمیشن سیکریٹری مہد سلطان اور جوائنٹ سیکریٹری رضا بلوچ کو مقرر کیا گیا۔

پی پی جاپان کے اراکین نے اس موقع پر عزم کیا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید