• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار افراد کی ترکیہ سے شام واپسی


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار سے زائد شامی شہری ترکیہ سے شام واپس پہنچ گئے۔

عرب و ترک میڈیا کے مطابق 2011ء سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے لاکھوں پناہ گزین ترکیہ چلے گئے تھے۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 ہزار شامی وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ 30 لاکھ شامی پناہ گزین اب بھی ترکیہ میں مقیم ہیں۔

ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجموعی پناہ گزینوں میں تقریباً 30 فیصد ترکی میں ہی پیدا ہوئے ہیں۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ یہ تمام پناہ گزین اپنے ملک واپس چلیں جائیں گے۔

انقرہ کی جانب سے حلب میں پناہ گزینوں کو انتظامی سہولتیں پہنچانے کے لیے دفتر کا قیام بھی عمل میں آیا ہے۔

ترک وزیرِ داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ترکیہ حلب میں اپنا قونصل خانہ بھی دوبارہ کھولے گا۔

یاد رہے کہ تقریباً 20 دن قبل شام میں بشار الاسد کے فرار ہونے کے بعد وہاں نئی حکومت قائم ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید