کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈوانس تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ و ٹریننگ کور س چار روز جاری رہنے کے بعد جمعے کو مری میں ختم ہوگیا آخری روز پہلے سیسشن میں تمام شرکا کو گرائونڈ پر لے جا کر روک بال کے کورٹ کے متعلق بتایا گیا۔اور اسکے بعد کھیل کا آغاز کیا گیا سینئر کھلاڑیوں نے کیا دیگر تمام نے اس کھیل کو دیکھا اور پھر سیکھ کر سب نے اس روک بال گیم کو کھیل کر دیکھا۔ریفری حضرات نے سب کو روک کھیل کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔دوسرے سیشن میںآج کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کے مہمان خصوصی ارشد حسین ،سیکریٹری یوتھ افیئر کے پی کے تھے ۔ اس موقع پر نصراللہ رانا ،ایشا فزیکل لیکچرار نے اس کورس میں حصہ لینے والوں کو فزیکل ٹریننگ کے بارے میں اہم باتوں سے آگاہ کیا ۔ ارشد حسین نے اعلان کیا کہ بہت جلد دونوں دونوں کھیلوں کی قومی چیمپئین شپ عنقریب سوات میں منعقد کرائی جائے گی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان روک بال فیڈریشن مس ام لیلی کلثوم پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مقبول آرائیں نے بھی تمام حصہ لینے والو ں سے خطاب کرتے کیا، تقریب میں درانا سجاد اکبر سیکٹری پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے علاوہ مصطفے صاحب ،صدر پنجاب روک بال ایسوسی ایشن ، عمران افضل خان سیکریٹری ٍ پنجاب روک بال ایسوسی ایشن نےبھی شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کورس مکمل کرنے والوں کو سرتیفیکیٹ تقسیم کئے۔