• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، مسافروں کو ایئر لائنز سے رابطے کا مشورہ، نئے سال پر بارشوں و برفباری کی پیش گوئی

لیڈز، مانچسٹر( زاھدانور مرزا،ہارون مرزا) برطانیہ کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق اہم ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھند کی وجہ سے گیٹوک، ہیتھرو اور مانچسٹر میں پراوزیں تاخیر کا شکار ہیں۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایئرپورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔ گیٹوک سے کل روانہ ہونے والی بہت سی پروازیں ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں، ایئر پورٹس نے مزید پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ دوسری جانب مغربی ویلز اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں نئے سال کے موقع پر بارشوں کے ساتھ تیز ہوائوں اوربرفباری کا امکان طاہر کیا گیا ہے ۔میٹ آفس کی جاری کردہ موسمی الرٹ کے مطابق شمالی اورمغربی سکاٹ لینڈ میں تیز بارش کے ساتھ معتدل درجہ حرارت اورباکسنگ ڈے کی طرز کے حالات متوقع ہیں تاہم نارتھ ایسٹ انگلینڈ دن کے روشن ترین موسم سے لطف اندوز ہو گا۔ ابرڈین شائر میں بعض علاقوں میں سورج طلوع ہوگا جبکہ مجموعی طو رپر ملک میں دس سے بارہ سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔نئے سال کی تقریبات موسمی اثرات سے متاثر ہو سکتی ہیں ۔ سکاٹ لینڈ کے بڑے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اگلے سوموار اورمنگل کیلئے ییلو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے عوام کو اڑتالیس گھنٹے کی مدت میں تقریبا 5.5انچ تک بارش اور تیز ہوائوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گھروں میں سیلاب آ سکتا ہے‘کمیونٹیز میں روابط منقطع جبکہ ٹرینوں کے مسافر بھی منسوخی کے باعث مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں پانی کا تیز بہائو بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت پید اکر سکتا ہے میٹ آفس کے ماہر موسمیات سائمن پارٹریج نے کہا ہے کہ شمالی سکاٹ لینڈ میں بارش کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر موسم میں بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے ‘ ہفتے کے آغاز میں درجہ حرارت گیارہ سے تیرہ سینٹی گریڈ جبکہ اختتام پر نو سے گیارہ سینٹی میٹر تک ہو گااونچے مقاما ت پر برفباری ہوگی ‘ خاص طو رپر نئے سال کے آغاز پر تیز ہوائوں کا سامنا کنا پڑیگاسکاٹ لینڈ مجموعی طو رپر موسمی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے ۔دو دنوں کے دوران 50 سے 70 ملی میٹر تک وسیع پیمانے پر بارش ممکن ہے جہاں کچھ جگہوں پر 100 سے 140 ملی میٹر تک بھی بارش ہو سکتی ہے مغربی سکاٹ لینڈ میں اسکے زیادہ امکانات ہیں۔ 

یورپ سے سے مزید