• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرکینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی


ائر کینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائر کینیڈا کے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر طیارہ معجزانہ طور پر حادثے سے محفوظ رہا۔

ائر کینیڈا کا طیارہ سینٹ جان سے ہیلی فیکس جا رہا تھا جو ہیلی فیکس ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

حادثے کے شکار طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے طیارے میں بھی لینڈنگ کے دوران آگ لگی، حادثے میں 174 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے 2 ارکان مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید