• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی وکی پیڈیا کو نام تبدیل کرنے پر 1 بلین ڈالرز کی پیشکش برقرار

ایلون مسک — فائل فوٹو
ایلون مسک — فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ برس  مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا کو 1 بلین ڈالرز کی پیشکش کرتے ہوئے دلچسپ مطالبہ کیا تھا۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف ڈوج ڈیزائنر نے اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کی اس پیشکش کا ذکر کیا ہے۔

صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایلون مسک نے ایک بار وکی پیڈیا کو اپنا نام تبدیل کر کے ’ڈکی پیڈیا‘ رکھنے کے لیے 1 بلین ڈالرز کی پیشکش کی تھی۔

فوٹو — اسکرین شاٹ
فوٹو — اسکرین شاٹ

ایلون مسک نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میری یہ پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ ٹیسلا کے بانی نے وکی پیڈیا سے یہ مطالبہ ویب سائٹ کی ایڈیٹنگ اتھارٹی میں توازن نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید