سکھر(بیورو رپورٹ)جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سکھر کی جانب سے نوشہروفیروز پولیس کے خلاف شکارپور پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر یاسین مہر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جساف نوشہروفیروز کے ضلعی رہنما رستم شر کو پولیس نے بلا جواز گرفتار کیا ہے جس کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مظاہرین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ نوشہروفیروز پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اورپارٹی رہنما کو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔