کراچی (ٹی وی رپورٹ)سکھر پولیس نے سندھ میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کے درمیان کشیدگی کی وجہ بننے والے اسد کھرل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی اور اس کے خلاف سکھر کے تھانہ آباد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق مقدمہ تھانہ آباد کے ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس موبائل کو ٹکر مارنے کے الزامات شامل ہیں مقدمہ میں اسلحہ رکھنے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا۔