• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا فیول کنزرویشن، کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے فیول کنزرویشن او رکفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے رواں سال 9 مارچ سے نافذ اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور بازاروں کے اوقات کار برقرار رہیں گے اور دکانیں، جنرل اسٹورز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے۔ ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گے جبکہ فوڈ آؤٹ لیٹس سے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس وغیرہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید