• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا فارمولا دودھ کے اشتہارات کی اجازت سے متعلق ہدایات فوری واپسی کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سندھ حکومت نے فارمولا دودھ کے اشتہارات کی اجازت سے متعلق ہدایات کو قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے ڈریپ سے فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔

 محکمہ صحت سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فارمولا دودھ اور ماں کے دودھ کے متبادل مصنوعات کی تشہیر سے متعلق حالیہ ہدایات موجودہ قوانین اور عوامی صحت کے اصولوں سے متصادم ہیں، انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔

وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت ماں کے دودھ کے متبادل مصنوعات کی تشہیر، مارکیٹنگ اور پروموشن ممنوع ہے، سندھ میں تین سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی مارکیٹنگ پر پابندی عائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید