• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوسی وائلز نے نو منتخب کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوسی وائلز نے نومنتخب کابینہ کے تمام نامزد امیدواروں کو سینٹ سے تصدیق تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سوسی وائز نے کہا ہے کہ کابینہ کا کوئی بھی نامز د رکن، منتخب صدر یا آنے والی انتظامیہ کے لیے باضابطہ طور پر تقرر تک بات نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید