یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر کیے گئے میزائل کو اسرائیلی افواج نے مار گرایا، اسرائیل افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے غزہ کے حوالے سے اسرائیل کو کئی دن سے پیغام بھیجا جا رہا تھا کہ غزہ میں مسلط جنگ کو فوری روکا جائے۔
جس کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں کئی ٹھکانوں پر بم باری کی۔
اسرائیلی میڈیا کے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حوثیوں کے اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے یمن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے لمبے ہاتھ اس تک پہنچ جائیں گے۔