• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: چلتے روڈ پر اسرائیلی فوج کے میزائل لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، 42 شہید

فوٹوز اسکرین گریپ انسٹاگرام
فوٹوز اسکرین گریپ انسٹاگرام

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ پر بمباری  کی، غزہ میں چلتے روڈ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائل کی ویڈیو بھی  سامنے آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔

اس ویڈیو میں اسرائیلی میزائل کو غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد سڑک پر دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے اور لوگوں کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق آج اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی محصور پٹی میں کم از کم 42 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، قابض فوج روزانہ نہتے فلسطینیوں پر گولیاں اور بم برسارہی ہے، 15 مہینوں میں 45 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

غزہ پر جاری حملے کے دوران شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے کم از کم 45,581 فلسطینی شہید اور 108,438 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید