• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم کا راستہ کھول دیا گیا تو ہم بھی دھرنےختم کر دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس


سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اطلاع ہے کوہاٹ جرگے میں دونوں فریقین نے دست خط کر دیے۔ کرم کا راستہ کھول دیا گیا تو ہم بھی دھرنےختم کر دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے دھرنے کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی ہمارے نزدیک جوابدہ ہیں۔ بند راستے کھول دیے جائیں تو دھرنا ختم کر دیں گے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کے پی حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں کیا۔ پاراچنار کے راستے بند ہونا صوبائی حکومت کے ناکام ہونے کی دلیل ہے۔

انھوں نے کہا ایم ڈبلیو ایم کا پاراچنار سے ایک ایم این اے ہے۔ کراچی میں احتجاج صرف مظلوم کی حمایت میں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید