چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سال نو پر مستحق خواتین کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے اس حوالے سے کہا کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دیا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کر رہے ہیں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے۔
انھوں نے کہا رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔