• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء تحریر، تقریر اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی کا سال رہا، حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2024ء تحریر تقریر اور میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی کا سال رہا۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ 2024 حکومتی پارٹیوں کےلیے قبولیت کا سال رہا مگر مقبولیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کےلیے 2025 میں صاف شفاف الیکشن کا ہونا ضروری ہے، 2024 سال میں ملکی تاریخ کا متنازع اور سیاہ ترین الیکشن منعقد کیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ سیاسی معاشی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی 2024 بدترین سال رہا۔

قومی خبریں سے مزید