• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے

جنوبی بھارت میں کناڈا فلموں کے اداکار شیوا راجکمار امریکا میں کینسر سرجری کے بعد صحت یاب ہوگئے، اس حوالے اپنے جذبات سے بھرے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ میں مضبوط ہو کر واپس آؤں گا۔ 

واضح رہے کہ 62 سالہ ناگا راجو شیوا پوٹسوامی کا امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی کینسر سینٹر میں مثانے کے سرطان کا علاج ہوا۔

انھوں نے کہا کہ کینسر کی تشخیص سے قبل وہ خدشات کا شکار تھے لیکن انکے پرستاروں اور خاندان کی جانب سے بھرپور سپورٹ کی وجہ سے بیماری سے لڑنے کی ہمت ملی۔ 

اپنے دلی جذبات سے لبریز نئے سال کے پیغام میں پروڈیوسر و اداکار شیوا راجکمار نے کامیابی سے علاج کے بعد اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید