سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ پر پھانسی دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق منشیات اسمگلنگ پر 6 ایرانیوں کو ساحلی صوبے دمام میں سزائے موت دی گئی۔
وزارت داخلہ نے ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی، سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ پر گذشتہ سال 117 افراد کو سزائے موت دی تھی۔
منشیات اسمگلبگ پر پھانسی دینے پر ایران نے سعودی عرب سے شدید احتجاج کیا۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں سعودی سفیر کی طلب کیا گیا۔ ایران نے اپنے ایرانی شہریوں کو پھانسی دینے کو عالمی قوانین کے برخلاف قرار دے دیا۔