• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ نے اپنے نام کی طرح لوگوں کے دل جیتے: نریندر مودی

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

نامور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں میوزک اور یوگا سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کی تعریف بھی کی۔

ملاقات میں نریندر مود نے کہا کہ دلجیت نے اپنے نام کی طرح زندگی گزاری اور اس پر قائم رہے اور دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے خاندان نے آپ کا نام دلجیت رکھا اور آپ لوگوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ کے خلاف لدھیانہ میں کامیاب کنسرٹ کرنے کے بعد قانونی چارہ جوئی شروع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت کا لدھیانہ میں سالِ نو کی مناسبت سے ایک کنسرٹ ہوا جس میں ان کے گیت میں استعمال ہونے والے الفاظ پر انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

چندیگڑھ کے پنڈت راؤ دھریناور نامی ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے دلجیت دوسانجھ کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران متنازع گیت بجائے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید