بھارتی ریالٹی شو میں بگ باس میں تنازع کھڑا ہوگیا، چاہت پانڈے کی والدہ کے بیان کے بعد سلمان خان کنٹسٹنٹ کے خفیہ بوائے فرینڈ کو سامنے لے آئے۔
ریالٹی شو بگ باس کے 18ویں سیزن کے دوران ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنٹسٹنٹ چاہت پانڈے کی ذاتی زندگی موضوع بحث بن گئی۔
چاہت پانڈے کی والدہ بھوانا پانڈے نے فیملی ویک کے دوران بگ باس کے گھر میں انٹری دی تو بیٹی کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ کہنے پر کنٹسٹنٹ اویناش مشرا سے جھگڑا ہوا۔
یہاں جس بات نے مداحوں کی توجہ حاصل کی وہ بھوانا کا اپنی بیٹی کی ذاتی زندگی کے متعلق بڑا اعلان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہت کا کبھی کوئی بوائے فرینڈ نہیں رہا اور نہ ہے اور نہ کبھی مستقبل میں ہوگا، چاہت میری پسند کے لڑکے سے ہی شادی کرے گی۔
تاہم شو کی نئی قسط کے پرومو کے مطابق سلمان خان شو کے دوران چاہت کا ایک سیکریٹ بوائے فرینڈ سامنے لے آئے اور کہا، ’آپ کی امی نے کہا تھا کہ چاہت کو ایسے لڑکے پسند نہیں ہیں جو لڑکیوں کے آگے پیچھے گھومیں۔ آپ کی امی نے تو آپ کو کریکٹر سرٹیفکیٹ دے دیا۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ چاہت کی ان کے خفیہ بوائے فرینڈ کے دیے گئے ایک کیک کے ساتھ تصویر ہے جس کے کیپشن میں تحریر ہے کہ ’آپ کو پانچویں سالگرہ پر مبارکباد۔‘
تاہم چاہت پانڈے نے سلمان خان کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا۔