• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کی 5 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، 4 لاکھ فالوورز نے پوسٹ دیکھی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے، شہزادہ ہیری اور اِن کی اہلیہ، امریکی اداکارہ و ماڈل میگھن مارکل کی 5 سال بعد نئی سوشل میڈیا پوسٹ نئے سال کے آغاز پر سامنے آئی ہے جسے 4 لاکھ افراد نے دیکھا ہے۔

سالِ نو کی آمد پر جہا ں مختلف سلیبریٹیز نے اپنے فینز کو سالِ نو کی مبارک باد دی ہے، وہیں 5 سال بعد میگھن مارکل کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوئی ہے۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے یکم جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹا گرام پر ایک نئی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی زندگی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

میگھن مارکل کی اس نئی پوسٹ میں انہیں یکم ستمبر کی صبح ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو شہزادہ ہیری نے اپنے گھر مونٹی سیٹو کیلی فورنیا کے پاس بنائی، جس میں ان کی اہلیہ کو سفید رنگ کی پینٹ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 4 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

میگھن مارکل نے انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ 2020ء میں شیئر کی تھی، اُسی سال میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان بھی کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید