بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ برازیل کی اداکارہ و ماڈل ان کی گرل فرینڈ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ لاریسا بونیسی برازیل میں پیدا ہوئی تھیں لیکن اطلاعات کے مطابق ان کے پاس بھارت کی شہریت بھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ آریان خان اور لاریسا بونیسی کو کئی مرتبہ کھانے اور تقریبات میں ساتھ دیکھا گیا ہے اور اب حال ہی میں دونوں کو سالِ نو کے موقع پر بھی ساتھ دیکھا گیا۔
ایک مرتبہ پھر دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے تعلقات کے حوالے سے افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی اعلان یا بات نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اپنی نجی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا پسند کرتے ہیں، انہیں اکثر فوٹو گرافراز سے بچتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
لاریسا بونیسی کئی تامل اور بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔