نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سست کرنے سے اڑان پاکستان منصوبہ بھی سست ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے حکومتی دعوے فرضی ہیں، عام آدمی آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لیے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ناگزیر ہے، حکومت سرکاری و نجی ملازمین کے مسائل حل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین پر ٹیکس کا بوجھ کم کرے، کرم میں امن کے لیے معاہدہ خوش آئند ہے، وہاں امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز عمل کریں۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل غزہ نہیں پورے خطے کے ممالک کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔