فرانسیسی حکومت نے ماحول کو بہتر بنانے کےلیے پرانی گاڑیوں کے پیرس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
اس پابندی کے مطابق یکم جنوری 2025 سے 2006 سے پہلے کی پیٹرول گاڑیاں اور 2011 سے پہلے کی ڈیزل گاڑیاں پیرس اور اس کے اندرونی مضافات میں نہیں چلائی جاسکیں گی۔
تاہم آزادانہ طور پر گاڑی چلانے کےلیے گریٹر پیرس میٹروپولیس سے تین سال کے اجازت نامے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
یہ فیصلہ میٹروپولیس کے کم اخراج موبلٹی زون (ZFE-m) کے تیسرے مرحلے کے نافذ ہونے اور تین سال کےلیے کرٹ ایئر 3 گاڑیوں کے چلانے پر پابندی سے 15 دن پہلے لیا گیا تھا۔
اب کرٹ ایئر 3، 4 یا 5 گاڑی کے مالک گریٹر پیرس میٹروپولیس سے زی ایف ای پاس کی درخواست کر سکیں گے جو ڈائیورز کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت دے گا۔