بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے فلم ’استری 2‘ کے بعد تین فلمیں سائن کی ہیں۔ اس اعلان کے بعد انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
شردھا نے اپنی آئندہ آنے والی فلموں کی لائن اپ کے بارے میں اہم اشارہ دیا ہے، جس پر انکے پرستار خوش ہیں لیکن انٹر نیٹ صارفین کچھ زیادہ پرامید نہیں۔
شردھا کپور کے لیے 2024 ایک شاندار سال رہا، جس کے دوران فلم استری 2 کے ذریعے ان کی سلور اسکرین پر واپسی ہوئی، فلم میں انھوں نے ایک خوفناک اور پراسرار خاتون کا کردار ادا کیا۔
اس ڈراؤنی کامیڈی فلم میں ان کے ساتھ راجکمار راؤ مرکزی کردار میں تھے۔ استری ٹو نے نہ صرف فلم بینوں کے دل جیتے بلکہ باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔
شردھا اور راجکمار راؤ نے اپنی دلکش آن اسکرین کیمسٹری پر مداحوں کو کافی متاثر کیا، جبکہ اکشے کمار، ورون دھون اور تمنا بھاٹیہ کے مختصر لیکن حیرت انگیز کرداروں کو بھی سراہا گیا۔
اب بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے بتایا کہ انھوں نے فلم ’استری 2‘ کے بعد تین فلمیں سائن کی ہیں۔
اداکارہ کے اس اعلان پر نیٹ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایکٹنگ سب میں ایک ہی ملے گی۔‘
استری ٹو کی ریلیز کو اب چار ماہ گزر چکے ہیں اور اب انٹر نیٹ صارفین بے تابی سے شردھا کپور کی آئندہ فلم کے منتظر ہیں۔ ویسے مداحوں کے لیے خوش ہونے کے حوالے سے شردھا نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک نہیں بلکہ تین نئی فلمیں سائن کی ہیں، تاہم کسی کا ابھی آفیشل اعلان نہیں ہوا ہے۔