جنوبی بھارت کے نامور اداکارہ سائی پلوی اس وقت مشکل میں پھنس گئیں جب کوچی ایئرپورٹ پر مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی، تاہم اداکارہ کو ان سے بچنے کےلیے دوڑ لگانے پر گئی۔
اداکارہ سائی پلوی حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ فلم فیئر ساؤتھ ایوارڈز میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ ایوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے۔
اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ریڈٹ پر صارفین نے مداحوں کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائی پلوی ایئرپورٹ پر اپنی گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے اندر ہی رہیں۔ سی آئی ایس ایف اہلکار بار بار لوگوں سے پیچھے ہٹنے کی درخواست کرتے رہے۔
بعدازاں جب وہ باہر آئیں تو انہوں نے خود بھی فوٹوگرافروں سے کہا، ’ایک منٹ، میری گاڑی وہیں ہے، مجھے جانا ہے۔ آپ یہاں سے ہی تصاویر لے لیں، دھکا نہ دیں۔‘
ایک اور ویڈیو میں وہ فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ وہ دور رہ کر تصاویر لیں، لیکن جیسے ہی ان کی گاڑی پہنچی، مداح اور فوٹوگرافرز ان کے پیچھے دوڑ پڑے۔
اس دوران کچھ لوگ انہیں ’مولر مس‘ کہہ کر پکار رہے تھے، جو ان کے مشہور کردار پریماّم کی یاد دلاتا ہے۔ اس کے باوجود سائی پلوی نے مسکرا کر ہاتھ ہلایا اور الوداع کہا۔
سوشل میڈیا سائٹ ریڈ اٹ پر ویڈیوز شیئر ہونے کے بعد صارفین نے فوٹوگرافرز اور مداحوں کے رویے کو ’سماجی آفت‘ اور ’شکار کرنے والا (زومبی)‘ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’یہ لوگ بالکل زومبی جیسے ہیں!‘ جبکہ ایک اور نے کہا، ’ایسے رویے کے خلاف قانون ہونا چاہیے۔‘