مقابلہ……
میں شمالی سویڈن میں رہتا ہوں۔
چھ ماہ سورج نہیں نکلتا،
باقی عرصہ بادل رہتے ہیں۔
میں نے اپنی چھت پر سولر پینل لگوائے ہیں،الیگسینڈر نے بتایا۔
سب ہنس پڑے۔
یہ لندن میں احمقوں کے سالانہ مقابلے کا ذکر ہے۔
قبرص کی اندرولا نے اپنا قصہ سنایا،
میں جرمنی سے گیس کا اوون خرید کے اپنے ملک لے گئی۔
بعد میں یاد آیا کہ ہمارے ہاں تو گیس نام کو بھی نہیں ہوتی۔
خوب تالیاں بجیں۔
آخر میں میری باری آئی۔
میں نے فخر سے کہا،
میرا تعلق پاکستان سے ہے۔
میں نے گزشتہ ماہ الیکٹرک کار خریدی ہے۔