• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانیوالے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے بینک ڈپازٹ کے لیے خریدے جانے والے زرمبادلہ کے لیے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد کردی۔

اس سلسلے میں مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے فیصلے کو بروقت اور ضرورت کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین نے ایکسچینج کمپنیز سے بینکوں میں جمع کروانے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر کے مساوی زرمبادلہ خریدا مگر بینکوں میں جمع نہیں کروایا۔

ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جاکر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید