گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ 10 سال میں ہم نے اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، ہم نے اس دوران اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کا منافع بڑھا ہے، لیکن وہ معاشی نمو اور روزگار فراہمی کا سبب نہیں ہے۔
گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ بینکوں کی توجہ حکومت کی بجٹ ضروریات پوری کرنے پر ہے۔