• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی کرشنگ نہ ہونے کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت 8 ہزار 800 روپے ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 176 روپے ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹس تک چینی پہنچانے میں اخراجات زیادہ آتے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ مارکیٹ میں دو قسم کی چینی دستیاب ہے، باریک چینی کی فی کلو قیمت 185 سے 190 روپے ہے جبکہ کمرشل چینی کی قیمت 190 روپے سے 200 روپےکلو ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی کرشنگ نہ ہونے سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، چینی کی قیمت میں اضافے کے سبب چینی مارکیٹ سے غائب ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید