• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، واقعہ ممش خیل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار گل زمان موٹرسائیکل پر گھر سے تھانہ کینٹ جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار گل زمان موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جاں بحق پولیس اہلکار گل زمان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید