• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

بنوں پولیس کے مطابق بنوں کے ٹاؤن شپ حیات روڈ پر  موبائل وین پر  نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید