• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں: شاہ محمود

شاہ محمود قریشی— فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کے لیے خطرہ ہو گی، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، جمہوریت کے دعوے دار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں، ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے، ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی، بلاول کو پتہ ہونا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے، پاکستان قائم و دائم رہے گا، سیاسی دانش مندی وقت کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید