• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس ایف نے 2024 میں 145 کلو سونا اور بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ ناکام بنائی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ایئر پورٹس سیکورٹی فورس ہیڈکوارٹرز نے (اے ایس ایف) کی سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیوں میں 29 کلو گرام ہیروئن، 57 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام آئس ہیروئن کی مختلف ممالک کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 

ان منشیات کی مالیت 11 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ اس منشیات کی برآمدگی مسافروں کے سامان یا جسم سے ہوئیں جو کہ مہارت سے چھپائی گئی تھیں اور یہ برآمدگیاں اے ایس ایف کے مشاق مشین آپریٹرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹس سیکورٹی فورس نے 2024 کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 145 کلو گرام سونا بھی برآمد کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے بھی اے ایس ایف کا کردار اہم رہا ہے۔ 

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرکے 837 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پاؤنڈ، درہم، ترکش لیرا وغیرہ شامل ہیں کی منی لانڈرنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید