سجاول میں غیر ملکی سیاحوں سے ڈکیتی کا تیسرا اور مرکزی ملزم دیدار بھی گرفتار کرلیا گیا۔
سجاول پولیس کے مطابق غیرملکی سیاحوں سےڈکیتی کےدیگر2ملزمان پہلےسےگرفتارہیں،آج تیسرا اور مرکزی ملزم دیدار بھی گرفت میں آگیا۔
پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا واقعہ 29 دسمبر کو پیش آیا تھا۔
یاد رہے کہ سجاول کے بائی پاس پر غیر ملکی سیاح جوڑے سے ملزمان موبائل فون چھین کر لے گئے تھے۔
محکمہ آرکیالوجی کے مطابق سائیکل سوار غیر ملکی سیاح سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھے، اس دوران انہیں لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاح 7 ماہ سے سائیکل پر 10 مختلف ممالک میں گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔