اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ کرم میں حالات کنٹرول کرنا بیرسٹر سیف کے بس کی بات نہیں۔
پشاور سے جاری بیان میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ ضلع کرم میں خراب حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، وہاں حالات کنٹرول کرنا بیرسٹر سیف کے بس کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر کرم میں امن قائم نہیں کرنا چاہتی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور کرم کے مشران پر مشتمل جرگے کے ذریعے معاملے کو حل کیا جاسکتا تھا۔