• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور آغا خان فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور آغا خان فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جو دیہی اور ساحلی علاقوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق ہے۔ 

اس حوالے سے اسلام آباد میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب وزارت ماحولیاتی تبدیلی میں منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کیطرف سے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور سیکرٹری عائشہ حمیرا شریک ہوئیں۔ 

آغا خان فاؤنڈیشن کی طرف سے چیئرمین نیشنل کمیٹی امین فیراستا، سی ای او اختر اقبال و دیگر شریک تھے۔ 

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ یہ شراکت داری ماحولیاتی اور ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ مفاہمتی یادداشت ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے اور پائیدار معاش کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 

امین فیراستا نے کہا کہ شراکت داری پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری ماحولیاتی کوششیں ذمہ دارانہ ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید