سینئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سینئر قانون دان نے کہا کہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے فیصلے سے لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سینئر وکیل امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا۔