• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند ہیں، حنیف عباسی کا ردعمل

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند قرار دے دیا۔

اپوزیشن اتحاد کےسربراہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں حنیف عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود اچکزئی دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کررہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور مکر محمود اچکزئی کا وتیرہ بن گیا، اُن سے کہوں گا کہ کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرادیا تھا، اپنے بھائی کا ہر مشکل میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند برداشت کیں۔

قومی خبریں سے مزید