• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری کی کم عمر طالب علم سے زیادتی

تلہ گنگ(آئی این پی)پنجاب کے شہر تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری نے کم عمر طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے فوری رابطے کی ہدایت کردی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ تلہ گنگ میں مدرسے کے قاری کا 14سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔