ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت بنانے کی لالچ میں سندھ کے تمام وسائل فروخت کر دیئے سندھ کی زمینیں دریائے سندھ جزائر تیل کوئلہ گیس سمیت سب کچھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کوڑیوں کے دام پر فروخت کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سندھیانی تحریک کی مرکزی رابطہ سیکریٹری ایڈوکیٹ کائنات ڈاہری،مرکزی لیگل سیکریٹری ایڈوکیٹ سورٹھ منگہناڑ،مرکزی رہمنا خوشبو کیڑانو،مرکزی رہمناشہر بانو میرجت نے ٹنڈوالہ یار،چمبڑ،خیر محمد جروار،اور بہار میرجت سمیت ٹنڈوالہ یار کے ضلع کے مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ اتحادی حکومت کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سارا ملک فروخت کررہی ہے چھ کینال کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں کےلئے بنائے جارہے ہیں ایک طرف سندھ کی زمینیں مختلف کمپنیوں کو دی جارہی ہیں تو دوسری جانب ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھ کا پانی ان کمپنیوں کو فروخت کرنے کی سازش کی جارہی ہے صدر آصف علی زرداری نے چھ کینال کی منظوری دے کر صدارتی ہاؤس کو سندھ کے خلاف استعمال کیا ہے کینال بنانے کے یہ صدارتی احکامات ملک کے خلاف سازش ہے نئے کینال کے منصوبے فوری طور پر ختم کیئے جائیں اور سرکاری زمینیں کمپنیوں کے بجائے مقامی زمین ہاریوں اور کسان خواتین کو دی جائیں گھریلو ہنر کو فروغ دے کر سندھ کی خواتین کو روزگار فراہم کرنے کےلئے صنعتیں قائم کی جائیں۔