• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورد و نوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں، ترجمان

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورد و نوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ چینی، آٹا، چاول، دالیں اور دیگر روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت بہت مناسب نرخوں پر میسر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، خوردنی تیل، چائے، صابن، سرف، شیمپو، ڈٹرجنٹ اور دیگراشیاء پر بہترین رعایت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی ماڈل یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے ہیں جہاں ضرورت کی ہر چیز بارعایت دستیاب ہے۔
ملک بھر سے سے مزید