• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گروہوں میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 جاں بحق، 4 زخمی

کوٹری(نامہ نگار)کوٹری میں گھریلو تنازعہ پر دو گروہوں میں خونی تصادم کے دوران فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3افراد جاںبحق اور 4افراد زخمی ہو گئے‘پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹری کے علاقہ مسلم ٹاون میں چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوٹری منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت حاکم زادی زوجہ سکندر اور صدروری زوجہ قربان علی اور احسان علی کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا ہے ‘زخمیوں میں عرفان‘زاہد اورسائیں رکھیو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دو افراد شاہد علی اور غلام شبیر چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید