حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے جامشورو میں المنظر کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی کوشش ناکام بنا کر کالعدم قوم پرست تنظیم کے 2ٹارگیٹ کلرز دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،ریپیٹر، 2پستول ویگر سامان برآمد کرکے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ شب انٹیلی جینس بیسڈ خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی حیدرآباد کی اسپیشل ٹیم نے جامشورو میں المنظر کے قریب لنک روڈ کچے راستے پر کاروائی کے دوران کالعدم ایس ایل اے اور جسمم کے 2ٹارگیٹ کلز دہشت گردوں تاج محمد عرف اطہر پہنور ولدغلام مصطفی پہنور اورمحمد پریل کوریجو ولد بشیر کوریجو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2ہینڈ گرنیڈ،ایک رپیٹر،9ایم یم پستول اور ایک 30 بور پستول،ایمونیشن،دہشتگردوں کی فنڈنگ کیلئے وصول کی جانے والی 25ہزار روپے کی رقم ودیگر سالام برآمد کرکے ان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ حیدرآباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔