سکھر (بیورو رپورٹ) مشکوک گاڑی کا تعاقب کرنیوالی پولیس وین حادثہ کا شکار ہوگئی، تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک مخبر سمیت 3 افرادجان کی بازی ہار گئے، 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق مشکوک کار کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ کچے کے علاقہ سے شہر میں داخل ہوگی، پولیس ٹیم نے ناکا بندی کی مگر کار رکاوٹیں توڑتی ہوئی آگے نکل گئی، پولیس کے جوان تعاقب میں گئے، اس دوران تیز رفتار پولیس موبائل ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار اشفاق شیخ اور مسعود شاہانی جبکہ پولیس کا مخبر عامر شیخ جاں بحق ہوگئے، 3پولیس اہلکار جاوید، کاشف اور سہراب زخمی ہوگئے۔