• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دوسرے دن بھی مختلف وجوہات کی بنا پر 17 مسافر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن حکام نے دوسرے دن بھی17 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر اف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق فیملی وزٹ ویزا پر سعودیہ جاتے ہوئے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر مسافر یاسر کو آف لوڈ کیا گیا۔ خاتون مسافر جویریہ اکبر عمرہ ویزا پر سعودی عرب جا رہی تھی تا ہم ہوٹل بکنگ اخراجات کیلئے مناسب رقم اور دیگر دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ سکندر علی، نعیم علی میمن اور صحبت علی کو سعودی عرب کے عمرہ ویزہ پر جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ فیملی ویزا پر عمان جانے جاتے ہوئے مسافر محمد حسین کے پاس متعلقہ ویزا کی سپورٹنگ دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ مسافر محمد احمد سراج کو ورک ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ویزہ پروٹیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے روک لیا گیا۔ مسافر ستارہ سعید، رانا طارق، عذرا بانو، آمنہ، رئیس خاتون اور ارسلان احمد کو وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات ایڈوانس ہوٹل بکنگ مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ان مسافروں کا یو اے ای کا پیپر ویزا بھی تصدیق شدہ نہیں تھا۔ مسافر فہد رشید، سلمان خان، ابراس یونس، وقاص تاج الدین کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید